۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اقوام متحدہ

حوزہ/ روس کے خلاف قرارداد منظور کرکےاقوام متحدہ نے اپنا دوغلا کردار ظاہر کیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان اور عراق سمیت متعدد ملکوں میں مختلف بہانوں سے اپنے فوجی تعنات کئے لیکن اقوام متحدہ نے کبھی امریکہ کے خلاف کوئی قرار داد منظور کرکے اسکی مذمت نہیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر اپنی افواج واپس بلا لے۔یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں دو دن تک زبردست بحث ہوئی جس میں یوکرین کے سفیر نے روس پر نسل کشی کا الزام عائد کیا۔

جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کے حق میں 193 میں سے 141 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ چین اور پاکستان سمیت 35 اراکین نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

مذکورہ قرارداد کے خلاف روس کے ساتھ ساتھ شام، شمالی کوریا، اریٹیریا اور بیلاروس نے ووٹ دیا۔ قرارداد میں یوکرین پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے جوہری افواج کو الرٹ رکھنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ روس کے خلاف قرارداد منظور کرکےاقوام متحدہ نے اپنا دوغلا کردار ظاہر کیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان اور عراق سمیت متعدد ملکوں میں مختلف بہانوں سے اپنے فوجی تعنات کئے لیکن اقوام متحدہ نے کبھی امریکہ کے خلاف کوئی قرار داد منظور کرکے اسکی مذمت نہیں کی۔ عراق میں حکومت اور عوام امریکہ سے اپنے فوجی واپس لیجانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عراق کی پارلیمنٹ امریکہ سے اپنے فوجی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد منظور کرچکی ہے لیکن امریکہ ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے عراق چھوڑنے کو تیار نہیں ہے ۔اقوام متحدہ نے اس معاملے میں کوئی قرارداد منظور کرکے امریکہ سے عراق سے اپنے فوجی ہٹانے کو نہیں کہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .